سعودی شہزادے کو نواب شاہ میں شکار سے روک دیا گیا،2 باز ضبط

58

نواب شاہ (رپورٹ: عامرشیخ) سعودی شہزادے کی خصوصی طیارے میں نواب شاہ آمد، شکار کا لائسنس نہ ہونے کے باعث شکار سے روک دیا گیا، شہزادے کے 2 شکاری باز بھی ضبط کرلیے گئے، ضلعی انتظامیہ پر سخت غصے کا اظہار، شہزادہ بذریعہ روڈ واپس روانہ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادے کی اپنی شکاری ٹیم کے ساتھ خصوصی طیارے میں نواب شاہ آمد سے ضلعی انتظامیہ میں ہلچل مچی گئی، سعودی شہزادے سے ائرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ نے شکار کے لیے لائسنس مانگا تو سعودی شہزادے نے لائسنس نہ ہونے کا اقرار کیا، جس پر انتظامیہ نے شکار کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور محکمہ وائلڈ لائف نے پرمٹ نہ ہونے پر 2 شکاری باز ضبط کرلیے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد نعمان صدیق لاٹکی کا کہنا تھا کہ اس موقع پر سعودی شہزادے نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور بذریعہ سڑک وہ دادو روانہ ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ