صوبائی وزیر بلد یا ت نے حیات آبادفیز 7 میں پارک کا افتتاح کیا

24

پشاور(آئی این پی )خیبر پختو نخوا کے وزیر بلدیات و دیہی تر قی عنا یت اللہ نے حیات آباد فیز 7 میں جمعرات کے روز فاطمہ جناح فیملی پارک کا افتتاح کیا جس پر 95 لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور اس میں خواتین اور بچوں کیلیے بہترین تفریخی سہولیات موجود ہیں ۔یہ پارک خوبصورت پھولوں ، پودوں اور گراس سے آراستہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر منظور احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔سینئر وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پرانے باغات اور پارکس کو نہ صرف موجودہ حکومت بحال کر رہی ہے بلکہ ان کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ جدید طرز پر تعمیر کیلیے بھی صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے اور بی آر ٹی کے منصوبے میں گرین بیلٹ کے پھولوں اور پودوں کو ہر گز ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ ایک ایک پودے کا تحفظ کر کے اسے باغات اور پارکوں میں لگایا جائے گا۔ تا کہ شہر کے لوگوں کو بہترین تفریحی سہولتیں ملیں اور وہ خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے کہا کہ حیات آباد میں 200 کنال پر مشتمل بیسائی پارک تعمیر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے پشاور سے پبی تک گرین بیلٹ لگا رہا ہے اور نئی پلانٹیشن کی جار ہی ہے اور فعال طریقے سے لوگوں کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے ۔بعد ازاں انہوں نے فاطمہ جناح فیملی پارک میں پودا بھی لگایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ