چودھری عابد شیر علی کی زیر صدارت گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس

24

گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر وزیر مملکت برائے توانائی چودھری عابد شیر علی کی زیر صدارت گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) اور ملک کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کے علاوہ جنرل منیجر (آر اینڈ سی او)، جنرل منیجر (نیشنل پاورکنٹرول سینٹر) اور متعلقہ چیف انجینئرز بھی شریک تھے۔ اجلاس کا مقصد ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام میں حائل تکنیکی رکاوٹوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان نے اپنے اپنے متعلقہ کمپنی کے بارے میں وزیر مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو مکران میں انتہائی اہمیت کے حامل سی پیک کے حوالے سے منصوبوں کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، اس کے علاوہ گوادر میں بجلی کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کے بارے میں بھی وزیر مملکت کو آگاہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ