سعودی عرب نے بھارتی مرغیوں کی درآمد پر پابندی لگادی

303

سعودی عرب نے بھارت میں برڈ فلو وائرس پائے جانے کے بعد وہاں سے مرغیوں، پرندوں اور انڈوں کی درآمدات پر پابندی عائد کردی ۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ بات سعودی وزارت زراعت نے بتائی۔جنوری میں عالمی ادارہ برائے صحت حیوانیات نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور کے قریب برڈ فلو کی وبا پھیل گئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ