زینب قتل کیس،ملزم عمران کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ

262

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم عمران نقشبندی کے ٹرائل سے متعلق رپورٹ جمع کرادی، ملزم کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم عمران نقشبندی کے ٹرائل سے متعلق رپورٹ جمع کرادی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم 8 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث ہے جب کہ ملزم کے خلاف مزید ٹرائل جیل میں کیا جائے گا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو کل دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ