سندھ ہائیکورٹ‘731درآمدی اشیا پر اضافی ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

49

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بیرون ملک سے درآمد ہونے والی731 اشیا پر اضافی درآمدی ڈیوٹی (ریگولیٹری ڈیوٹی) کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کو فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کے لیے30 دن کی مہلت دے دی۔ 2 رکنی بینچ کے روبرو بیرون ملک سے درآمد ہونے والی731 اشیا پر اضافی درآمدی ڈیوٹی کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے اضافی ڈیوٹی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اضافی درآمدی ڈیوٹی کا مقصد درآمدی بل میں کمی کرنا ہے‘ ڈیوٹی میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر کیا گیا‘ درآمد ہونے والی بیشتر اشیا پاکستان میں نہیں بنائی جاتیں‘ اضافی ڈیوٹی کا نفاذ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ