الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کی تاریخوں کیلیے مشاورت شروع 

81

پشاور(آن لائن)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخوں سے متعلق مشاورت شروع کردی ہے۔ آئین کے تحت اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کے لیے جولائی 2018ء کے آخری ہفتے میں کوئی تاریخ مقرر کرے گا۔ خیبر پختونخوا ، سندھ ، بلوچستان اسمبلیوں کی مدت 28 مئی، قومی اورپنجاب اسمبلی کی مدت 31مئی کو مکمل ہو رہی ہے۔ اسمبلیوں کی آئینی مدت مکمل ہونے کی صورت میں60دن کے اندر اندر انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے، انتخابات یکم جون سے لے کر30 جولائی کے اندر کرانے ہوں گے ۔حتمی تاریخ صدر مملکت کی مشاورت سے طے ہو سکے گی تاہم حلقہ بندیوں کے لیے آئینی ترمیم کی منظوری میں تاخیر کے باعث الیکشن کمیشن کو آئندہ انتخابات سے متعلق تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق3مئی تک حلقہ بندیاں مکمل کرنی ہوں گی، الیکشن کمیشن کو 850حلقوں کی از سر نو حلقہ بندی کرنا ہو گی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ