پاپولر گروپ آف انڈسٹری سے ہزاروں افراد کا روز گار وابستہ ہے

187

امام الدین شوقین کا تعلق ایک صنعت کار گھرانے ہے ان کے والد حاجی روشن الدین ملک نے 1971ء میں پاکستان میں پہلی ماچس انڈسٹری قائم کی۔ ان کے بڑے بھائی الحاج سلیمان روشن بھی کاروباری شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
جبکہ ملک امام الدین شوقین نے پاپولر گروپ انڈسٹریز میں عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ بے بہا اضافہ کیا جن میں ملک کی معروف صنعتیں شامل کیں جن میں نمایاں طور پر پاکستان کی پہلی ماچس انڈسٹری سے ابتداء کے بعد پاپولر گروپ آف انڈسٹریز میں دیگر جوس انڈسٹریز‘ ٹیکسٹائل انڈسٹریز‘ فوڈ انڈسٹریز‘ شوگر ملز انڈسٹریز‘ سیمنٹ انڈسٹریز اور پلاسٹک انڈسٹریز کے علاوہ دیگر انڈسٹریز سے جن میں ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہوئے۔ ملک امام الدین شوقین کی خواہش ہے کہ وہ اتنی انڈسٹریز لگائیں کہ ملک سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہو اور ملکی درآمدات میں اضافہ کر کے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ کیا جائے روشن فیملی کے چشم وچراغ جن میں امام الدین شوقین کے 2 صاحب زادوں جن میں ایک جنید امام اور دوسرے زبیر امام ہیں اور انکے بڑے بھائی الحاج سلیمان روشن کے صاحب زادوں میں ملک ذوالفقار روشن‘ ملک شہباز روشن‘ کامران روشن اور ملک راجا صاحب ان کے پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کی مختلف انڈسٹریز میں بطور ڈائریکٹرز اپنی کمپنی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ