خیبر پختونخوا: ڈی این اے ٹیسٹ لیب فعال

87

پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا کے خیبرمیڈیکل کالج میں ڈی این اے ٹیسٹ لیب کی افتتاحی تقریب میں ماہرین نے کہا ہے کہ پولیس کو جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرنے کے لیے تجربہ کار اہلکاروں کی ضرورت ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت عابد مجید نے صوبے کی پہلی ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) اور صوبے کے لوگوں کے لیے خدمات کا سلسلہ بے لوث جاری رہے گا اور لیب انصاف کی فراہمی میں موثر کردار ادا کرے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ فنڈز کی کوئی کمی نہیں تاہم ڈی این اے لیب دہشت گردی اور دیگر جرائم سے متعلق تحقیقات کے لیے جدید تقاضوں کو پورا کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ