مردان:ننھی اسما کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم بھی کرلیا

222
مردان:ننھی اسما کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم بھی کرلیا
مردان:ننھی اسما کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم بھی کرلیا

پشاور (خبر ایجنسیاں) مردان میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ننھی اسما کا کم عمر سفاک قاتل گرفتار ہوگیا جس نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس صلاح الدین محسود نے بتایا کہ اسما قتل کیس میں ملزم محمد نبی نے اعتراف جرم کرلیا جس کی عمر 15 سال ہے۔ اسما قتل کیس کو 25 روزمیں حل کیا،ملزم محمد نبی اسما کا پڑوسی ہے جب کہ اس کا دوسرا ساتھی عبدالقادر بھی حراست میں لےلیا گیا جو بچی کا پڑوسی اور رشتے دار بتایا جاتا ہے۔ بچی پرجنسی تشدد کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بچی نے مزاحمت کی اور مدد کے لیے چیخ و پکار کی تو ملزم نے اسے گلا دبا کرقتل کردیا۔ گنے کے پتے پرگرے خون کے ایک قطرے سے کیس ٹریس ہوا۔آئی جی کا کہنا تھا کہ اسما کے خاندان کو کسی پر بھی شک نہیں تھا، اس رات گاؤں میں شادی کی تقریب تھی جس میں شرکت کے لیے باہر سے بہت سارے مہمان آئے تھے، ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کی جس کے بعد سارا قصہ اپنے دوست کو بھی بتایا جس نے پولیس کے سامنے ساری حقیقت اگل دی۔آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پولیس اس ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی پولیس ہے جو دہشت گردی کے خلاف بھی فرنٹ لائن پر ہے۔ کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کے اہلخانہ نے ہم پراعتماد کیا اور عاصمہ کے کیس میں بھی 2 ملزمان گرفتار ہیں جب کہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے بچی اسما گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی بعد میں اس کی لاش گھرکے قریب واقع گنے کے کھیتوں سے ملی تھی اور ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بچی کے جسم کے حساس اعضا پر تشدد کیا گیا، بچی کے جسم سے حاصل کیے گئے 2 نمونے پنجاب کی فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ