شمالی وزیرستان میں راکٹ حملہ‘ 2 سیکورٹی اہلکار شہید‘ 3 زخمی

153

بنوں(آن لائن) شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حدی اور نورک میں راکٹ حملے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق راکٹ حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار فیصل محمد اور نائیک نعیم شامل ہیں۔حملے میں 3 اہلکار نائیک محمد ادریس، سپاہی محمد اقبال اور سپاہی اظہر علی زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ