پاکستان، چین اور روس کا اتحاد کسی کیخلاف نہیں، جنرل زبیر حیات

90

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان، چین اور روس کا اتحاد کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں، داعش کے خاتمے کیلیے روس کا کردار قابل تحسین ہے، چین کی دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ترین نکتہ ہے۔ بدھ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس، چین اور پاکستان کا اتحاد کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں، افغانستان میں امن کیلیے مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔ داعش کے خاتمے کیلیے روس کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس افغانستان میں پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان روس اور چین کا مشکور ہے کہ انہوں نے پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا۔ سی پیک پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کا مظہر ہے، پاکستان، چین اور روس کے مابین دفاعی تعلقات کا فروغ علاقائی امن کیلیے ضروری ہے، روس وسطی ایشیا میں استحکام چاہتا ہے، ماسکو، افغانستان میں استحکام کیلیے پاکستان کے کردار کا معترف ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ