ڈی ڈبلیو پی گروپ نے نمائش میں جدید مصنوعات کی نمائش کی

235

کراچی: ۔ڈی ڈبلیو پی گروپ نے کراچی ، لاہور، اسلام آبادمیں حال ہی میں منعقدہ لائف سٹائل نمائش میں شرکت کی۔

لائف سٹائل نمائش 15 سال سے زائد عرصہ سے ہر سال کامیابی سے تین بڑے شہروں میں منعقد ہوتی ہے جہاں جدید اشیاءاور سلوشنز کو پیش کیا جاتا ہے جن سے ہمارے معاشرے میں صارفین کے طرز زندگی کے معیارات کو بہتر بنانے پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
ڈی ڈبلیو پی گروپ کے زیر اہتمام نمائش میں دنیا کے الیکٹرانکس میں معروف برانڈ ایکو سٹار نے فعال طور پر شرکت کی۔ ان کے ایل ای ڈی ٹی ویز گھریلو تفریح کا سمارٹ حب ہیں جو شاندار کارکردگی فراہم کرنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھرپور ہیں۔ ایکو سٹار کی دیگر مصنوعات میں واشنگ مشین، واٹر ڈسپنسرز، یو پی ایس، بیٹریز اور سولر پینل شامل ہیں جنہیں نمائش میں پیش کیا گیا تاکہ مارکیٹ کی شناخت اور شعور کو اجاگر کیا جا سکے۔
لائف سٹائل نمائش تمام ایکو سٹار مصنوعات کیلئے موقع پر خریداری کی سہولت فراہم کرتی ہے جہاں پر صارفین براہ راست اپنی پسندیدہ مصنوعات خرید سکتے ہیں۔ نمائش میں ایکو سٹار کی متعدد مصنوعات خصوصی رعایتی قیمتوں پر دستیاب تھیں۔ گری نے اپنے جدید ترین ایئر کنڈیشنرز بھی نمائش میں پیش کئے۔ انورٹرز کی وسیع رینج، روائتی اور فلور سٹینڈنگ ایئر کنڈیشنرز بھی شرکاءکے لئے نمائش میں پیش کئے گئے۔ گری سمارٹ ایئر کنڈیشننگ ٹیکنالوجیز میں ابتدائی موجد ہے جو 60 فیصد تک توانائی کی بچت کرتے ہیں۔
ڈی ڈبلیو پی گروپ ہمیشہ سے تازہ مواقع کی تلاش میں رہتا ہے تاکہ اپنے صارفین کو متحرک مارکیٹنگ مواقع اور جدید چینلز کے ذریعے زیادہ شعور اور اپنے تشخص کو بڑھانے کے لئے راغب کر سکے۔ یہ مسلسل نئی ٹیکنالوجیز کو صارفین کی تبدیل ہوتی ہوئی ضروریات کے مطابق متعارف کرا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ بھی کر تے ہیں qazijavaid@jasarat.com