وزیراعلیٰ سندھ سے ان کے ہم شکل کی ملاقات

220

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ان کے ہم شکل عرفان حیدر شاہ نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاوٓس میں ملاقات کی۔

واضح رہے کہ بے پناہ مشابہت دیکھ کر خود وزیراعلیٰ سندھ نے عرفان حیدر شاہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، پنجاب سے تعلق رکھنے والے اپنے ہم شکل کو سیالکوٹ کی گلیوں سے ڈھونڈ نکالا اور اپنا مہمان بنایا۔

اس موقع پر عرفان حیدر شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ تو مراد علی شاہ بنے ہیں لیکن ان کی بھی علاقے میں دھوم مچی ہوئی ہے، جہاں جاتے ہیں، یہی سننے کو ملتا ہے کہ وہ دیکھو، وزیراعلیٰ آگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کر کے بڑی خوشی ہوئی ہے اور انہوں نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا ہے

یاد رہے کہ عرفان حیدر شاہ کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پہلی ملاقات لاہور پریس کلب میں ہوئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email