تربت یونیورسٹی کااعلامیہ

60

گوادر(نمائندہ جسارت) یونیورسٹی آف تربت کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی ہذاکے تحت منعقدکیے گئے بی اے۔بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے سال 2017ء کے نتائج کا 31جنوری کو اعلان کیاگیاتھا۔امتحانی عمل اور نتائج مرتب کرتے وقت ہرطرح کی شفافیت کا خیال رکھاگیاہے۔اعلامیہ میں مزیدکہاگیاہے کہ اگر کسی بھی امیدوا ر کو ا پنے پیپرز سے متعلق کوئی تحفظ لاحق ہے تووہ یونیورسٹی ہٰذاا کے مروجہ قوائد و ضوابط کے مطابق ری کاؤنٹنگ۔ری چیکنگ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ دریں اثناء یونیورسٹی انتظامیہ نے مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے اورنتائج سے متعلق کسی بھی قسم کے تحفظات کو نمٹانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ