پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،میاں زبیر لطیف

83

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی ) جماعت اسلامی حلقہ پی پی68کے امیرمیاں زبیرلطیف،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم، رانانعیم اکرم اور میاں عبدالستار بیگا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیری قوم کی رائے معلوم کرنے کے لیے نمائندہ مقرر کرے۔ بھارت 70برس سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر رہا ہے۔ بھارت طاقت اور غرور کے نشے میں اس خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف لے جا رہا ہے اور اس کا یہ غرور اور تکبر اسے لے ڈوبے گا۔ اب تک تحریک آزادی کشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں زخمی اور اپاہج ہو چکے ہیں۔ ہر گھر سے جنازے نکل رہے ہیں۔ عورتوں کی عصمتوں کے درد ناک واقعات وادی کشمیر میں معمول بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی اور ظلم کے نتیجے میں پورا کشمیر آگ و خون کی لپیٹ میں ہے اور جنت نظیر وادی اور اس کے حسن کو تباہ و برباد کیا جا رہاہے۔ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ جمہوریت اور امن کے دعویدار بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے ۔ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازش کی ہے اور اس کے امن خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ