پی پی نوابشاہ کی تنظیم پر جیالوں نے اعتراضات کے ڈھیر لگادیے

57

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی نواب شاہ کی تنظیم نو پر جیالوں نے اعتراضات کے ڈھیر لگادیے سوشل میڈیا پرموضوع بحث بن گیا سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کرکے جونیئر شخص کو ترجیح دی گئی ہے جس کے باعث سینئر پارٹی رہنماؤں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی اعلی قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے نواب شاہ سٹی کی تنظیم نو کرنے اورجونیئر افراد کو اہم عہدے دیئے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کے سینئر اور قربانی دیے والے جیالوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے باعث آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کاووٹ بینک متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواب شاہ سٹی پیپلز پارٹی کی تنظیم نو میں من پسند اور چاپلوسی کرنے والے افراد کو نوازا گیا ہے جن کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات نہیں ہیں اور پیپلز پارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ ایسے شخص کو دیا گیا ہے جس کی پارٹی کے لیے کوئی قربانی نہیں ہے سینئر جیالوں کونظر اندازکیا گیا ہے جس کے باعث پیپلز پارٹی کے سٹی کے رہنماؤں اور ورکرزمیں سخت مایوسی پائی جاتی ہے وہ سوشل میڈیا پر اس تقرری پر سخت اعتراض کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس متنازع اور من پسند تقرری کے خلاف آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک متاثر ہوسکتا ہے ۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ