الزامات نہیں اسلام نافذ کرنے کی بات کریں

293

الیکشن کا موسم ہے جس کی وجہ سے لاکھوں کا مجمع ہوتا ہے اور تقاریر کرتے ہیں مگر اس میں صرف ایک دوسرے پر الزام لگایا جاتا ہے۔ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور ایک دوسرے کی برائی کرتے وقت یہ تو بھول جاتے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں اسلامی نظامی قائم کرنا ہے۔ عوام کو ایک اچھا نظام مہیا کرنا ہے مگر کہیں یہ سننے کو نہیں ملتا کہ ملک میں اسلامی نظام لائیں گے ، ملک کو تمام برائیوں سے پاک صاف کریں گے یہاں پر قرآن کا نظام نافذ کریں گے اور یہاں ہر ایک کا احتساب ہوگا۔ قرآن کی تربیت کے مطابق قانون بنائے جائیں گے جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ یہ ہمارا خواب ہے ہماری پہچان سچائی ہے پاکستان اسلامی ریاست بن جائے صرف قرآن کا نظام قائم ہو اور کوئی نظام نہیں آنا چاہیے۔
محمودہ انیس

Print Friendly, PDF & Email
حصہ