نوابشاہ ،پولیس فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان کا مقدمہ درج

33

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) پولیس فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس پیٹی بند بھائیوں کو بچانے میں مصروف ،ایس ایس پی نے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا تھا ، ورثا نے دوباری قومی شاہراہ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات نواب شاہ کے قریبی گاؤں جان محمد بروہی میں دولت پور اور دیگر تھانوں کی پولیس نے مبینہ طور پرگھر میں گھس کر25 سالہ نوجوان محروم بروہی کو قتل کردیا تھا جس کے خلاف ورثا نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر قومی شاہر اہ کو بند کردیا تھا۔ واقعہ کے خلاف ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ساجد امیر سدوزئی نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایس ایچ او دولت پور عبدالرشید لودھی نواب ولی محمد چوکی کے انچارچ عبداللطیف مبیجو اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا تاہم پولیس نے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے 48گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاسکی ہے اس سلسلے میں مقتول کے چچا علی حسن بروہی کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے اہلکاروں کو بچانے میں مصروف ہے۔ اگرانہیں گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ