نوابشاہ، جدید تعلیم کے لیے اسکول میں کمپیوٹرز کی تقسیم

57

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) تعلیم کو عام کرنے کے لیے روٹری کلب نواب شاہ سینٹرل کی جانب سے ہائی اسکول میں جدید تعلیم کے حصول کے لیے کمپیوٹرز دیے گئے، تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران سمیت روٹرین کی شرکت۔ روٹری امپرووینگ اسٹیٹ آف لٹریسی اینڈ اسکولینگ انوائرمنٹ پروجیکٹ کے ذریعے روٹری پاکستان لٹریسی مشن کے تحت دوسری جدیدکمپیوٹر لیب کا جی ایچ اسکول کنڈیاری میں افتتا ح کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری انٹرنیشنل کلب کے کوآرڈینیٹر محمد سلیم راؤ نے کہا کہ روٹری انٹر نیشنل پاکستان میں جدید تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں جہاں تک ممکن ہوسکتا ہے روٹری اس سلسلے میں کام کررہی ہے تاکہ اسکول میں جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم سے طلبہ کو روشناس ہوسکیں۔ تقریب سے ڈائر یکٹر تعلیم راضی خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹری کلب نواب شاہ سینٹرل تعلیم کے فروغ اور پھیلاؤ میں بڑا کردار ادا کررہی ہے، جس کے لیے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دور دراز دیہات میں کمپیوٹر کی تعلیم سے طلبہ و طالبات کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم ملے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ