عدالتی فیصلوں سے سیاست کو نہیں دبایا جاسکتا، (ن) لیگ

253

شیخوپورہ،ملتان(آن لائن+آئی این پی+صباح نیوز)وزیر دفاعی پیداوار اینڈسائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کا منفی رویہ ملک اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے ،دھرنوں اور احتجاج کی سیاست نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ،پاکستان
کی بیمار معیشت کی بحالی ، توانا ئی بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے ،ہماری حکومت کے انقلابی اقدامات کی بدولت آج پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، پاکستان کے منتخب وزیر اعظم کو جب عدالت عظمیٰ گارڈ فادر اور سسلین مافیا کے الفاظ سے مخاطب کرے گی تو پھر سوال بھی اٹھے گااورتنقید بھی ہو گی ،نواز شریف کے خلاف گواہ نہیں مل رہے اس لیے لیگی رہنماؤں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے جارہے ہیں،ہم عدلیہ پر تنقید نہیں کر رہے بلکہ قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ نواز شریف کو کس قانون کے تحت نا اہل کیا گیا۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے این اے 132کے نواحی علاقوں نور پور آرائیاں اور بھوئے وال میں گرلز ،بوائز اسکولزکے افتتاح کے موقع پر ایک عوامی اجتماع اور میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔دوسری جانب وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نیملتان میں سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور سیاستدانوں کو صرف لوگ نااہل کرسکتے ہیں،عدالتی فیصلوں سے سیاست کو نہیں دبایا جاسکتا، عدلیہ اور پاک فوج کا احترام سب پرلازم ہے،سیاسی لڑائی عدالت میں نہیں جانی چاہیے تھی ،اگر ہمارے یہی رویے رہے توالیکشن کے بعد بھی ملک مستحکم نہیں ہوگا،ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا کہ ملک پارلیمنٹ نے چلانا ہے، اداروں کے درمیان فاصلوں سے ریاست کا نقصان ہوگا،نئے چیئرمین نیب سے بہتری کی امید رکھتے ہیں، سب کو آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ