ملتان: مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادیکی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی

252

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی جویریہ ہاشمی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی۔وفاقی وزرا،ارکان اسمبلی اور سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد
نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ملتان گریژن کینٹ میں منعقدہ شادی کی تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال، پرویز رشید، وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق،برجیس طاہر،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی،شاہ محمودقریشی،لیاقت بلوچ، مفتی عبدالقوی سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،جاویدہاشمی کی صاحبزادی جویریہ ہاشمی کی شادی مرحوم مختارہاشمی کے صاحبزادے شاہ زیب ہاشمی سے ہوئی۔اس موقع پرتقریب کے شرکا نے نئے جوڑے کو مبارکباد کیساتھ کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں بھی دیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ