قانون ہر شخص کے لیے یکساں ہونا چاہیے‘ایازصادق

30

سکھر(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک میں ہر شخص کیلیے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے، کسی کے ساتھ بھی امتیازی سلوک نہیں ہوناچاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا بروقت انعقاد حالات کی بہتری کی طرف ایک قدم ہے اسی طرح عام انتخابات بھی مقررہ وقت پر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا احترام ہم سب پر فرض ہے، عمران خان کی پارلیمنٹ کے بارے میں بات پر افسوس ہوا ہے ۔تمام
متعلقہ اداروں کی ذمے داری ہے کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک ہر گز نہیں برتا جانا چاہیے ۔ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذمے جو کام ہیں وہ بھی وقت پر مکمل ہونے چاہئیں ۔ تمام ارکان اسمبلی ملک اور عوام کی خدمت کے لیے منتخب ہو کر آتے ہیں اس لیے ہمیں اداروں کو تباہ کرنے کی بات نہیں کرنی چاہیے ۔ کسی کو بھی دوسرے کی ذاتیات پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ