کوٹری:ملک گراؤنڈ میں چور گھر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

54

کوٹری (نمائندہ جسارت) نامعلوم چور لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لے اڑے،واقعہ کی رپورٹ درج،ایم این اے ملک اسد سکندر کا واقعہ پر اظہار برہمی،حکام کو فوری ملزمان کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی جامشورو ملک اسد سکندر کی کوٹری میں رہائشگاہ کے قریب ملک گراؤنڈ میں ایک گھر سے نامعلوم چوروں نے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نقب زنی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں جس کی رپورٹ کوٹری تھانہ پر درج کرائی گئی ہے ۔متاثرہ مکین کے مطابق وہ جمعہ کے روز شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے مٹھی گئے تھے اتوار کو واپس آنے پر پتا چلا کہ چوروں نے گھر کا صفایا کردیا ہے انہوں نے بتایا کہ چور 8لاکھ روپے مالیت کا سونا اور نقدی لے اڑے ہیں ۔دوسری جانب ایم این اے ملک اسد سکندرنے مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا اور پولیس حکام کو بھی ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ