سینیٹر مشاہد حسین سید کامسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

373

پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ (ق) سے کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کی۔

جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف کی دعوت پر پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مریم نواز، سینیٹر پرویز رشید،خواجہ سعد رفیق اور مصطفی شاہد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نواز شریف نے مشاہد حسین سید کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی جس پر مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کی۔اس موقع پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی میں مسلم لیگ (ن) کا ہر اول دستہ ہوں گے ملکی تعمیر و ترقی کے لئے نواز شریف نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔ ملکی سلامتی اور سالمیت جمہوریت کی بالادستی سے مشروط ہے ووٹ کے تقدس اور جمہوریت کی بالادستی کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے دہشتگردی کے خلاف ردالفساد اور سی پیک جیسے کامیاب منصوبے شروع کیے ان کے دور میں پاکستان کا دفاع مضبوط ہوا۔ ان کی جمہوریت کے لیے خدمات ناقابل فرموش ہیں۔ نوازشریف نے آئین اور قانون کی بلادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بے مثال کام کیا۔ نوازشریف کی قیادت میں ملک میں امن واستحکام قائم ہوا۔ میاں صاحب کی قیادت میں پاکستان نیوکلیئر پاور بنا۔

بعد ازاں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے سینیٹ انتخابات کیلئے مشاہد حسین سید کو اسلام آباد سے ٹکٹ جاری کر دیا ہے جس کے بعد سینیٹ انتخابات میں وہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گئے،سنیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان مسلم لیگ (ق)کواستعفیٰ بھجوا دیا ہے انہوں نے اپنا استعفی چوہدری شجاعت حسین کو بھجوا یا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ