بنوں:جماعت اسلامی کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

782

بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے غوری والہ میں گھات لگائے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے رہنما پر اندھا دھند گولیاں برسائی اور فرار ہوگئے جس سے ملک طفیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما کی موت کی خبر سنتے ہی کارکنان میں سخت اشتعال پھیل گیا ہے اور انہوں نے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ