اگر موت ہی ہمارا مقدر ہے تو ہم ایک ہی بار مرنے کو ترجیح دیں گے،ترک صدر 

422

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر موت ہی ہمارامقدر ہے تو ہم ایک ہی بار مرنے کو ترجیح دیں گے،دہشت گردوں کی علامتوں کو گلے میں باندھتے ہوئے کسی بھی نتیجے تک پہنچا نہیں جا سکتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر موت ہی ہمارا مقدر ہے تو ہم ایک بار ہی مریں گے لیکن وہ لوگ ہر روز مریں گے۔ترک صدر نے کہاکہ بعض یورپی پارلیمان جو کہ راہ راست سے منحرف ہو چکے ہیں وہ PKK کو دہشت گرد تسلیم کرنے کے باوجود اب اس کے ٹاٹ کے ٹکڑوں کی ہمراہی میں پارلیمنٹ کے اندر آنسو بہا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کافی عرصے تک روتے رہیں گے۔ دہشت گردوں کی علامتوں کو گلے میں باندھتے ہوئے آپ کسی بھی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے۔ ان کا یہ عمل ہمارے فیصلوں کو کبھی بھی نہیں بدل سکتا۔ ترک صدر نے کہا کہ شام کے شمال مغربی شہر عفرین میں کرد ملیشیا کے خلاف فوجی آپریشن ختم ہونے کو ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ