چین 2025تک دنیا کی سب سے بڑی 5جی ٹیکنالوجی مارکیٹ بن جائے گا

373

وسطی چین کے صوبہ ہوبی کے صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز پہلے آزمائشی 5جی بیس اسٹیشنز کا افتتاح کیا گیا۔ یہ صوبہ چین میں 5جی ٹیکنالوجی کی بڑے پیمانے پر پہلے آزمائش کرنے والوں میں شامل ہوگا۔

 صارفین کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی چائنہ موبائل کی ہوبی ذیلی کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ 5 جی ٹیکنالوجی 4جی ٹیکنالوجی کی عروج کی شرح سے کم از کم دس گنا زیادہ ہوگی۔ یہ سٹی کنسٹرکشن،سمارٹ کارز ، سمارٹ فرنیچرز میں زبردست فوائد کی حامل ہوگی۔ آزمائشی بیس اسٹیشن میں گزشتہ روز کیے جانے والے تجربات سے پتہ چلا کے 5جی ٹیکنالوجی کی عروج کی شرح 13گیگا بائٹس فی سیکنڈ تک پہنچ گئی ہے۔

 عالمی موبائل تھنک ٹینک جی ایس ایم اے انٹیلی جنس اور چائنہ اکادمی انفورمیشن و کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی سی اے آئی سی ٹی) کی ایک رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ چین 2025تک دنیا کی سب سے بڑی 5جی ٹیکنالوجی مارکیٹ بن جائے گا سی اے آئی سی ٹی نے پیشن گوئی کی ہے کہ 2030تک چین میں مجموعی پیداوار کا 6.3ٹریلین یوآن (1ٹریلین امریکی ڈالر) حاصل ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ