وفاقی اور بلو چستان حکومت کے درمیان معاملات طے،فنڈزنہ روکنے کی یقین دہانی

103

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وفاقی اور بلوچستان حکومت کے درمیان معاملات
طے پا گئے ۔وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی طویل ملاقات ہوئی جس میں فنڈز نہ روکنے اور تعاون کی یقین دہانی سمیت دیگر معاملات مل جل کر چلانے پر اتفاق ہو گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ اگر آپ کو سابق وزیراعلیٰ سے اتنے ہی اختلافات تھے تو ہمیں آگاہ کیوں نہیں کیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے بات کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ ہم پوائنٹ آف نو ریٹرن پر چلے گئے تھے۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے ڈیجی اسکلز پروگرام کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا بھر میں انقلابی تبدیلیاں ہورہی ہیں، ملک کے ہر کونے میں براڈ بینڈ کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے،براڈ بینڈ کی سہولت جلد ملک بھر میں میسر ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجی اسکلز پروگرام کا ملکی ترقی میں بڑا حصہ ہو گا۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوان روزگار میں خود کفیل ہوں گے۔شاہد خاقان نے مزید کہا کہ میرے نزدیک قومی سلامتی کا مطلب ہر نوجوان کو روز گار کی فراہمی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ