بلوچستان میں زلزلے کے بعد جھٹکوں کا سلسلہ جاری

161

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے بیلہ میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا
ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بدھ کی صبح 10 بجے لسبیلہ اور آواران کی سرحدی پٹی پر آنے والے زلزلے کی شدت 4.9 تھی۔ اس کے بعد سے 3 بار چھوٹے زلزلے آچکے ہیں۔ زلزلے اور آفٹر شاکس کا مرکز بیلہ سے 20 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ تاہم آفٹرشاکس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بدھ کو زلزلے کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ گورنمنٹ ہائی اسکول بیلہ کی عمارت میں دراڑیں پڑنے کے باعث جمعرات کو طلبہ نے اسکول کے میدان میں بیٹھ کر پڑھائی کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ