اس بار پنجاب میں بھی ہم حکومت بنائیں گے، آصف زرداری

206

ملتان (صباح نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اس بار پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، مظلوم وہ نہیں جن کے آگے پیچھے 6، 6 گاڑیاں چلتی ہیں بلکہ مظلوم تو ہم ہیں جنہیں بکتربند گاڑیوں میں لایا جاتا تھا، پاناما ایشو باہر سے آیا ہے، لوٹی ہوئی دولت واپس لانا کسی اور کے بس کی بات نہیں ہے، اسے پیپلز پارٹی ہی واپس لائے گی۔ تونسہ میں مخدوم عطا اللہ تونسوی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ امید ہے سینیٹ الیکشن وقت پر ہوں
گے۔ جنوبی پنجاب اور لاہور میں بہت فرق ہے۔ پنجاب حکومت کی تنگ نظری ہے کہ جنوبی پنجاب میں ہمارے ایم پی اے کو فنڈز نہیں دیے جاتے، اس کے برعکس جب ہماری حکومت تھی تو ہم نے موجودہ حکمران جماعت کے تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ناصرف فنڈز جاری کیے بلکہ انہیں تمام مراعات بھی فراہم کی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ