***۔۔۔۔۔۔میرپورخاص۔۔۔۔۔۔***

221

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص میں ڈکیتیوں اور راہزنی کی وارداتوں میں نا معلوم افراد شہریوں سے ہزاروں روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ میرپورخاص مہران تھانے کی حدود میں واقع ٖفروٹ مارکیٹ کے نزدیک ڈسٹرکٹ جیل کے ملازم نور محمد برفت سے دونامعلوم افراد گن پوائنٹ پر اس کے نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نجی کمپنی میں کام کرنے والے پھلاڑیوں کے رہائشی شمشیر علی ہالیپوٹو کو نیو بس ٹرمینل کے نزدیک کار میں سوار تین افراد اغوا کر کے لے گئے اور شمشیر علی سے چالیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر اسے ٹنڈو اللہ یار کے نزدیک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں واردات کی اطلاع کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ** عمرکوٹ روڈ پر گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور چنگ چی رکشا میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔میرپورخاص عمر کوٹ روڈ پر شوگر مل کے نزدیک گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور چنگ چی رکشا میں ٹکر ہو گئی جس کے باعث چنگ چی رکشا کے ڈرائیور نصراللہ پہنور ،اور دو بچے بارہ سالہ افضل، اور چودہ سالہ خلیل زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں یہ زیر علاج ہیں ** رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم (پاکستان) و حق پرست ایم پی اے ہیر سوہو باجی نے جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میں منعقدہ شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم دشمنی میں شہری علاقوں کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا کر کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔ایک جانب حق پرست ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب تمام ترقیاتی فنڈز پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کو جاری کردیے گئے ہیں۔کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص ، نواب شاہ اور سکھر سمیت تمام شہری علاقے آج تک بلدیاتی اختیارات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف بدترین آپریشن ، جبرواستبداد اور کٹھن حالات میں بھی کارکنان کا حوصلہ غیر متزلزل رہا** ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر شہر بھرمیں امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ تلاشی کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر گشت کو بڑھا دیا، دوران کاروائی 7 روپوش 8 اشتہاری،سمیت 17 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے ،اے ایس پی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں سٹی پولیس کیجانب سے شہر کے مختلف مقامات / چوراہوں پر پولیس کی اسنیپ چیکنگ و تلاشی کے تلاشی کے دوران 17 مشتبہ افراد گرفتارکیے گئے اور متعلقہ کوائف مکمل نہ ہونے پر 25 سے زائد چالان کئے گئے، 13سے زائد موٹر سائیکل شک کی بنیاد پر تحویل میں لے لیا گیا،اسنیپ چیکنگ کے دوران 13 سے زائد فینسی نمبر پلیٹس ٹنٹد گلاسس گلوبس اتارے گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ