گوادر ،سیکورٹی فورس کی گاڑی پر بارودی دھماکا،2 اہلکار جاں بحق،4 زخمی

166

گوادر (نمائندہ جسارت ) گوادر کے نواحی علاقے سائجی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بارودی دھماکا۔ دو اہلکار جاں بحق ،چار زخمی۔واقعات کے مطابق اتوار کی صبح گوادر کے نواحی علاقے سائیجی میں سیکورٹی فورسزکے قافلے کی گاڑی پر بارودی مواد سے دھماکا ہوا ۔ جس سے دو اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ جنہیں پاک نیوی کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ