منصورہ اور ارد گرد کی آبادیوں کیلیے قبرستان کی جگہ فراہم کی جائے

41

لاہور (وقائع نگار خصوصی) صدر مجلس احیائے اسلام منصورہ چودھری محمد اسلم سلیمی نے اپنے ایک بیان میں حکومت پنجاب اور لاہورکی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منصورہ اور ارد گرد کی آبادیوں کیلیے قبرستان کیلیے جگہ فراہم کی جائے ۔ اقبال ٹاؤن کے قبرستان پر چند لوگوں نے ذاتی قبضہ جما رکھا ہے جس سے ارد گرد کی آبادیوں خاص طور پر منصورہ اور وارث کالونی کے رہنے والوں کو اپنے مردے دفنانے کیلیے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور قابض عناصر زبردستی لوگوں کو قبرستان میں اپنے مردے دفن کرنے سے روکتے ہیں جس سے آئے روز شہر خموشاں میں لڑائی جھگڑے اوردنگا فساد کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں ،اگر ان عناصر کو قبرستان پر قبضے سے نہ روکا گیا اورحکومت اور ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر اس مسئلے کاافہام و تفہیم سے کوئی حل نہ نکالا تو کسی وقت بھی لڑائی جھگڑے کا بڑا واقعہ پیش آسکتا ہے جس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،جبکہ ان عناصر کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے جس سے علاقے میں حکومت کے خلاف سخت نفرت پائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جینا تو مشکل تھا ہی اب حکمرانوں نے لوگوں کیلیے مرنا بھی مشکل بنا دیا ہے ۔چودھری محمد اسلم سلیمی نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور پر نئے قبرستان کیلیے مناسب جگہ فراہم کی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ