پنشن کے بارے میں ’’پیارے‘‘ کا اہم اجلاس

37

پی آئی اے ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین ذوالفقار علی منعقد ہوا۔ اجلاس میں بانی اور چیف آرگنائزر محمد اسلم آسی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے سامنے دو راستے ہیں ایک یہ کہ ہم PIA انتظامیہ سے پنشن میں اضافے پر مذاکرات کررہے ہیں اور دوسرا ہم پر ریٹائرڈ ایمپلائز کا مسلسل دباؤ ہے کہ ہم بینکوں کے ملازمین کے لیے سپریم کورٹ پاکستان کے سوموٹو ایکشن میں باقاعدہ فریق بن جائیں۔ جب کہ بینکوں کا معاملہ علیحدہ نوعیت کا ہے کہ اس میں حکومت پاکستان بنیادی طور پر پنشن ادا کرتی ہے جب کہ PIA ازخود یہ پنشن ادا کرتی ہے۔ میڈیکل کے مسئلے میں ہم نے CMO کو خط لکھا ہے اور ہم نے آج بھی CMO سے تفصیلی میٹنگ کی ہے اور ERP کے حوالے سے CMO کو بتایا ہے کہ اس نظام کی پیچیدگیاں دور کی جائیں اور ریٹائرڈ ایمپلائز کو دیگر میڈیکل سہولتوں میں ہونے والی تکالیف کو دور کیا جائے۔ CMO نے بڑی ہمدردی سے ہماری گزارشات کو سنا اور یقین دلایا کہ وہ ERP اور میڈیکل کی مشکلات کو دور کریں گے اور نان پیمنٹ کے نام دوائیں نہ فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی اقدامات اٹھائیں گے۔ مجلس عاملہ کے اہم اجلاس میں صدر پیارے طاہر حسن، سیکرٹری جنرل محمد یونس کاکا خیل، سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ ارشاد غنی، رہنما سوفکو اقبال علوی، کیپٹن جاوید افضل، انجینئر شوکت جمشید، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شیخ مجید، سینئر نائب صدر لطیف صدیقی، طارق قریشی، پرویز فرید، ملک اسلم، محمد خان سیال، حاجی محمد اقبال، منصور عباسی، اسماعیل نقوی، غلام علی کھاکھرانی، چودھری رحمت علی، چودھری محمد یوسف، جمیل صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔ جب کہ CMO ڈاکٹر عبدالقادر اخوند، ڈاکٹر عباس، میڈیکل افسر اطہر ہاشمی سے ملاقات کرنے والوں میں اسلم آسی، طاہر حسن، محمد یونس کاکا خیل، حاجی محمد اقبال، شاہد اسلام آسی اور مجیب احسن شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ