سعودی عرب میں مقیم پاکستانی رقوم بھیجنے کے لیے قانونی ذرائع استعمال کریں‘ سید عرفان علی

126

جدہ: کمیونٹی ویلفیئر قونصلر پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ عبدالباسط عبدالمقصود عباسی نے پاکستانی منی ایکسچینج کمپنی ایچ اینڈ ایچ، ویسٹرن یونین اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ ترسیل ذر پر ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی برادری کے ارکان کو اپنے ملک رقوم بھجوانے کے لیے قانونی ذرائع استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔ سمینار میں بڑی تعداد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے علاوہ جدہ بزنس کمیونٹی اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔
طیب موسانی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں قانونی طریقے سے ترسیل زر کرنا چاہیے اور ہنڈی کے طریقے کو یکسر مسترد کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا یہ غیر قانونی اور غیر محفوظ طریقہ ہے۔ مہمان خصوصی سید عرفان علی (ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بنک آف پاکستان) نے تفصیل سے سمینار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جہاں حصول زر کی اہمیت ہے وہیں ترسیل زر کی اہمیت اس سے بھی زیادہ ہے۔ ملک کےطول و عرض میں رقوم کی فوری فراہمی کے لیے بے شمار شاخیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مملکت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو قانونی اور جدید سہولت 2002 ء سے فراہم کر رہے ہیں۔
سیمینار میں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکا نے ویسٹرن یونین اور ایچ اینڈ ایچ کے اشتراک سے منعقدہ تقریب کو سراہا اور امید ظاہر کی اس سے پاکستانیوں کو مزید سہولتیں فراہم ہوں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ