عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے‘ آزاد کشمیر کابینہ

201
جموں: ایک شخص بھارتی فائرنگ سے تباہ ہونے والی دیوار میڈیا کو دکھا رہا ہے
جموں: ایک شخص بھارتی فائرنگ سے تباہ ہونے والی دیوار میڈیا کو دکھا رہا ہے

مظفرآباد (صباح نیوز) آزاد کشمیر کابینہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ منگل کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بسنے والے نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں عالمی برادری بالخصوص یو این او کے آبزرور مشن اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کی اس جارحیت کا نوٹس لیں اور اسے سول آبادی کو نشانہ بنانے سے باز رکھیں۔
اجلاس میں امریکا، بھارت اور اسرائیل کے پاکستان کے خلاف اتحاد پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پراب قوم سے معافی مانگیں۔کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ1990ء میں ترمیم اور آزادکشمیر میں پاکستان کی طرز پر ختم نبوت ﷺاور ناموس رسالت ﷺ کے لیے قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ