سردیوں میں مچھلی کے ذائقے اور میوے کی مٹھاس

210

پینڈیاں
اجزا:
سوجی: 2 پیالی
چینی: 3 پیالی
گوند: ایک پیالی
مکھانے: ایک پیالی
بادام: ایک پیالی
پستے: ایک پیالی
ناریل (باریک کٹا ہوا): ایک پیالی
کوکنگ آئل: 2 پیالی
ترکیب: ٭ کڑاہی میں ایک پیالی کوکنگ آئل ڈال کر 2سے 3 منٹ گرم کریں اور ایک ایک کرکے تمام چیزیں (گوند مکھانے، بادام اور پستے) فرائی کرکے نکال لیں۔
٭ تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر موٹا موٹا کوٹ لیں۔ اسی کڑاہی میں بقیہ کوکنگ آئل ڈال کر سوجی کو ہلکی آنچ پر خوشبو آنے تک بھونیں اور اس میں ناریل ڈال کر 2 سے 3 منٹ مزید بھون لیں۔
٭ بھنا، کٹا ہوا میوہ ڈال کر ملائیں، پھر چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔ 3 سے 4 منٹ بعد ڈھکن کھول کر دیکھیں کہ چینی پگھلنے لگی ہے تو چولہے سے اتار لیں۔
٭ 5 منٹ ڈھکا ہوا رہنے دیں پھر اس کو جلدی جلدی لڈو کی شکل میں بنالیں۔
(نوٹ: چاہیں تو اس مکسچر کو چکنی کی ہوئی ٹرے میں پھیلا کر ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے پر قتلیوں کی شکل میں کاٹ لیں۔)
مچھلی کڑاہی
اجزا:
مچھلی (بغیر کانٹے کے قتلے): ایک کلو
لہسن پسا ہوا: ایک کھانے کا چمچ
نمک: حسب ذائقہ
پیاز (باریک کٹی ہوئی): ایک عدد درمیانی
ٹماٹر: 5سے 6 عدد
بڑی ہری مرچیں: 3سے 4عدد
لال مرچ پسی ہوئی: ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا: ایک کھانے کا چمچ
قصوری میتھی: ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل: آدھی پیالی
ترکیب:
٭ کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ میں 3 سے 4 منٹ گرم کریں اور پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
٭ لہسن ڈال کر ایک منٹ تک ہلکا سا فرائی کریں۔ پھر ٹماٹر ڈال کر 2سے 3منٹ تک چمچ چلائیں۔ نمک، لال مرچ، سفید زیرہ اور ہلدی شامل کر دیں اور اچھی طرح ملالیں اور اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں۔
٭ مچھلی کے قتلے ڈال کر ملائیں اور بغیر ڈھکن ڈھکے ہوئے درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں (درمیان میں ایک سے 2مرتبہ کڑاہی کو کپڑے سے پکڑ کر ہلائیں)
٭ بڑی ہری مرچیں، گرم مصالحہ، قصوری میتھی اور کالی مرچ ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر 3سے 4منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
سجانے کے لیے:
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا: حسب ضرورت
ادرک باریک کٹی ہوئی: حسب ضرورت
پریزینٹیشن:
ہرا دھنیا اور ادرک چھڑک کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ