آئندہ موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی‘سردار اویس لغاری

60

ملتان۔کوٹ چٹھہ(اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے پاورڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ آئندہ موسم گرما میں ملک بھر کے بجلی صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کریں گے ۔
ملک بھر میں زیرو لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ڈسٹر ی بیوشن کمپنیوں میں خصوصی ’’کونسٹرینٹ ریموول وا ر روم‘‘ قائم کیے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شہباز فلنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپکوکی جانب سے جنرل منیجرز /چیف انجینئرز کی سر براہی میں مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت مارچ 2018ء کے اختتام تک ڈسکوز کو درپیش رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنے سمیت فیڈرز لاسز ہیں وہاں پر شیڈول پرعمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ