سعودی فوج نے یمنی باغیوں کا داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا

60
ریاض: یمنی باغیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ ہونے کے بعد دھویں کا بادل بن گیا ہے
ریاض: یمنی باغیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ ہونے کے بعد دھویں کا بادل بن گیا ہے

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی باغیوں کا یمن سے نجران کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر نجران کے علاقے میں گرنے والے اس میزائل کی کئی تصاویرپیش کی گئی ہیں۔ ان تصاویرسے ظاہر ہوتا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں کے داغے گئے میزائل کے ٹکڑے ایک کار پر گرے جس سے کار کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد ی افواج کے ترجمان کرنل ترکی مالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز نے اس میزائل کا سراغ لگایا تھا۔یہ یمنی علاقے سے سعودی (باقی صفحہ 9 نمبر 11) عرب کے سرحدی علاقے نجران کی سمت داغا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میزائل کا ہدف شہری اور آبادی والے علاقے تھے لیکن اس کو پیٹریاٹ بریگیڈز نے نجران کی فضا میں ناکارہ بنا دیا اور اس کے ٹکڑے زمین پر گرنے سے ایک شہری کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ تباہ شدہ میزائل کا ملبہ گرنے سے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں