فلسطین:اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید،متعدد زخمی 

324

مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے کے خلاف فلسطین بھرمیں احتجاج جاری ہے، قابض فوج نے فائرنگ کرکے دو مظاہرین شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ غزہ، مغربی کنارے، راملہ اور دیگر علاقوں میں ہزاروں فلسطینیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے۔آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے نعرے بلند کئے۔صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کوشہید اور متعدد دیگر مظاہرین کو زخمی کردیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔ چند گھنٹے میں فلسطینی شہدا کی تعداد دو ہوگئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ