جیت کی تلاش میں قومی کرکٹ ٹیم ڈونیڈن پہنچ گئی

195
ڈونیڈن :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے پڑوسی جو تجربے اور عمر میں بھی بہت چھوٹے ہیں ان کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کے ساتھ اسسٹنٹ منیجر اور اسسٹنٹ میڈیا منیجر کے طورپر بھیجاگیا ہے جس کے پاس نہ تو اعلیٰ معیار کا ڈیجیٹل کیمرہ ہے اور نہ ہی تصاویر بنانے کا کوئی تجربہ۔زیر نظر تصویر اس کی واضح مثال ہے۔ 
ڈونیڈن :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے پڑوسی جو تجربے اور عمر میں بھی بہت چھوٹے ہیں ان کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کے ساتھ اسسٹنٹ منیجر اور اسسٹنٹ میڈیا منیجر کے طورپر بھیجاگیا ہے جس کے پاس نہ تو اعلیٰ معیار کا ڈیجیٹل کیمرہ ہے اور نہ ہی تصاویر بنانے کا کوئی تجربہ۔زیر نظر تصویر اس کی واضح مثال ہے۔ 

ڈونیڈن (جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم تیسرے ون ڈے کے لیے ڈونیڈن پہنچ گئی، جیت کے متلاشی گرین شرٹس کا ائرپورٹ پر روایتی انداز “ہاکا” سے استقبال کیا گیا،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اس موقع پرخوب لطف اندوز ہوئے اورتصاویر بھی بنوائیں۔قومی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے دونوں ون ڈے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ تیسرے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم نیلسن سے گزشتہ روز ڈونیڈن پہنچی جہاں وہ آج سے بھرپور پریکٹس شروع کرے گی جس میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ اس حوالے سے ہیڈ کوچ ‘بولنگ اور فیلڈنگ کوچز نے بھی اپنی کمر کس لی ہے ۔ سرفراز احمد اپنے ڈراپ کیچز پر بھرپور توجہ دیں گے۔ قومی ٹیم کونیلسن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں بھی ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست کا سامنا کرناپڑا تھا‘ جب کہ اس موقع پر سرفراز احمد نے شکست کو کنڈیشنز سے مطابقت نہ رکھنے کوذمے دار قرار دیا تھا۔ تاہم تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم جیت کا عزم لیے ڈونیڈن پہنچی ہے اب دیکھنا یہ ہے تیسرے ون ڈے میں قومی کھلاڑی کارکردگی دکھا کر فتح کو گلے سے لگاتے ہیں یا پھر ایک مرتبہ پھر شکست ان کا مقدر بنتی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے 13جنوری کو شیڈول ہے ۔ اس حوالے سے شائقین اب بھی قومی ٹیم کی جیت کے لیے پرامید ہیں ۔ واضح رہے کہ کیویز نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں 61 رنز اور نیلسن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 16 جنوری کو ہیملٹن اور5واں اور آخری ون ڈے 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ