ملتان ، بوریوالا میں ٹریفک حادثات11 افراد جاں بحق،21 زخمی

91

ملتان (اے پی پی) ملتان اور بوریوالا میں ٹریفک حادثات میں11افرادجاں بحق جبکہ21 زخمی ہوگئے‘ پہلے حادثے میں ٹرالر نے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا‘ دوسرے حادثے میں مسافر کوچ بے قابو ہوکرٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وہاڑی روڈ پر تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ کے قریب موٹر سائیکل کو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلپر سوار 3 خواتین موقع پرجاں بحق ہوگئیں جبکہ موٹرسائیکل چلانے والامحمد یعقوب شدید زخمی ہوا‘ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کوگرفتارکرلیا۔ علاوہ ازیں بورے والا سے چیچہ وطنی جانے والی مسافر کوچ بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ20 سے زائد زخمی ہوئے‘ واقعہ اڈہ لنڈو مسجد کے قریب پیش آیا‘ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی‘اس نے ریسکیو کی ٹیموں کے ہمراہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ