ٹرمپ کا بیان نامناسب، پاکستان کی قربانیاں با وقارہیں،ترکی

307

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)ترکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدر مملکت ممنون حسین کو ٹیلی فون کیا اور پاک امریکا موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترک صدر نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا پاکستان سے متعلق
ٹوئٹ ناپسندیدہ اور پاکستان کی قربانیاں باوقار ہیں۔ترک صدر طیب اردگان نے صدر مملکت ممنون حسین سے گفتگو میں کہا کہ ’’ہم ہر طرح کی صورت حال میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘‘۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے پہلے ہی روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں اربوں ڈالر کی امداد لینے کے باوجود پاکستان نے امریکا کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ