دنیا کی سب سے ڈھلواں ریلوے لائن

499

دنیا کے سب سے زیادہ ڈھلواں ریل راستے کا افتتاح سوئٹزر لینڈ میں ہوگیا۔ اس ریلوے لائن پر 5کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کا خرچ آیا ہے اور اسے مکمل ہونے میں 14 برس لگے ہیں۔
یہ پہاڑی ریلوے لائن شاوز شہر سے اسٹوس گاؤں تک جاتی ہے اور 4منٹ میں یہ اپنا سفر مکمل کرتی ہے۔ یہ ریلوے لائن اتنی ڈھلواں ہے کہ اس کے لیے مخصوص قسم کی بوگیاں بنائی گئی ہیں تاکہ نیچے جاتے ہوئے یا اوپر آتے ہوئے مسافر ٹھیک سے بیٹھے رہ سکیں۔ اس کے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے جب ریل نیچے یا اوپر جا رہی ہوتی ہے تو بیرل کی شکل کے اس کے کمپارٹمنٹ از خود توازن بنا لیتے ہیں۔
سطح سمندر سے 1300 میٹر کی بلندی پر بنائی گئی ریلوے لائن کا افتتاح سوئٹزرلینڈ کی صدر ڈورس لوتھارڈ نے کیا۔
کئی جگہ یہ ٹرین 110 فی صد تک ترچھی ہو جاتی ہے۔ 1738 میٹر کے راستے میں 743 میٹر چڑھائی ہے۔ اس کی رفتار کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 10 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلے گی۔
سوئٹزرلینڈ میں ریلوے کے ترجمان ایوان سٹینر نے کہا کہ ’14 برس طویل منصوبہ بندی اور تعمیر کے بعد سب کو اس ٹرین پر فخر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ