فضائی الودگی کے باوجود میچ کا انعقاد،سر ی لنکا کا آئی سی سی سے رابطہ

58
نئی دہلی : بھارت میں اسموگ کے باعث شہری احتجاج کررہے ہیں ‘دوسری طرف مقامی اسٹیڈیم میں کھلاڑی پریکٹس میں مصروف ہیں جب کہ اسموگ بھی واضح ہے 
نئی دہلی : بھارت میں اسموگ کے باعث شہری احتجاج کررہے ہیں ‘دوسری طرف مقامی اسٹیڈیم میں کھلاڑی پریکٹس میں مصروف ہیں جب کہ اسموگ بھی واضح ہے 

کولمبو /نئی دہلی(جسارت نیوز) سری لنکاٖ نے دہلی میں فضائی آلودگی کے باوجود بی سی سی آئی کی جانب سے ٹیسٹ میچ کرانے پر آئی سی سی سے رابطہ کر لیا۔وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا کا کہنا ہے کہ کونسل نے ہمیں ضروری کارروائی کی یقین دہانی کرا دی، ہم نہیں جانتے یہ ایکشن کس قسم کا ہوگا، دوسری جانب سری لنکن ٹیم مینجمنٹ نے بھارتی حلقوں کی جانب سے اسموگ کے نام پر بہانے بازی کا الزام مسترد کردیا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان فیروڑ شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم دہلی پر کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوچکا،البتہ اس دوران شہر میں اسموگ کی وجہ سے مہمان کھلاڑیوں کی حالت غیر ہونے کا معاملہ بدستور موجود ہے، وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے بتایا کہ ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے دہلی کی آلودہ فضا میں میچ کے حوالے سے شکایت کی ہے، جس پر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے ہمیں مناسب قدم اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،البتہ ہم نہیں جانتے کہ اس معاملے میں آئی سی سی کی جانب سے کیا اقدام کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے کچھ کھلاڑیوں، حلقوں اور میڈیا کی جانب سے ایسا تاثر دیا جارہا ہے جیسے سری لنکن ٹیم نے صورتحال کی بڑھا چڑھا کر عکاسی کی اور اس سلسلے میں بہانے بازی کی گئی۔ اس حوالے سے دہلی کے ڈاکٹر کی رپورٹ کو بھی پیش کیا جا رہا ہے جنھوں نے 3 کھلاڑیوں کا آکسیجن ٹیسٹ لے کر ان کو نارمل قرار دیا تھا۔ اس حوالے سے سری لنکا کے کوچ نک پوتھاس نے کہاکہ صرف ہمارے ہی کھلاڑیوں کی حالت خراب نہیں ہوئی بلکہ خود بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی بھی فیلڈ میں الٹی کرتے ہوئے دکھائی دیے، ہم اپنی جانب سے کچھ بھی نہیں کہہ رہے، پلیئرزکی طبیعت اسی آلودگی کی وجہ سے خراب ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ