یوتھ انڈر 19ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ‘کینٹ اکیڈمی کامیاب

42
پشاور: کے پی کے یوتھ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی کے ساتھ لیاگیا گروپ فوٹو
پشاور: کے پی کے یوتھ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی کے ساتھ لیاگیا گروپ فوٹو

پشاور (نمائندہ جسارت )خیبرپختونخوا یوتھ انڈر19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کینٹ کرکٹ اکیڈمی نے این بی ایف انڈر19 کو 104 رنز سے شکست دیدی ، مجید نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں جاری خیبرپختونخوا انڈر19 یوتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں معاذ اﷲ خان کینٹ کرکٹ اکیڈمی پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے جس میں خارث 56 رنز کے ساتھ نمایاں اسکور رہے ، این بی ایف کی طرف سے واجد علی شاہ نے 2 اور جنید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں این بی ایف کی پوری ٹیم 81 رنز پر بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ