یاسر شاہ نے تیز ترین200ٹیسٹ وکٹوں پر نظریں جما لیں

52

لاہور(جسارت نیوز)قومی ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ نے اپنی نظریں ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے پر مرکوز کر لی ہیں۔یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 اور 150 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں، انہوں نے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری 17 میچز جب کہ 150وکٹوں کا سنگ میل صرف 27 ٹیسٹ میچز میں عبور کیا تھا۔یاسر شاہ کو تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کے لیے مزید 35 بار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانی ہے اور ان کے پاس آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کا 80 سالہ ریکارڈ توڑنے کے لیے 7ٹیسٹ میچز ہیں۔اس حوالے سے یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی ذاتی ریکارڈ کے پیچھے نہیں بھاگتے اور پاکستان کی جیت ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے، لیکن اگر یہ ریکارڈ میرے نام کے ساتھ جڑتا ہے تو بہت خوشی ہو گی۔یاسر شاہ نے کہا کہ میرا مقصد صرف پرفارم کرنا ہوتا ہے چاہے کہیں بھی اور کسی بھی فارمیٹ میں کھیل رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کروں۔28 ٹیسٹ میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ نے کہا کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی خود کو منوانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے آنے والے بگ بیش لیگ کے سیزن میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ