آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ عالمی ٹیسٹ نمبر ون کھلاڑی برقرار

18

دبئی (جسارت نیوز) آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے ویرات کوہلی 3 درجے ترقی پا کر ٹاپ رینکڈ بھارتی بلے باز بن گئے، پوجارا 2 درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، اظہر علی 8ویں نمبر پر برقرار ہیں، دنیش چندیمل 8 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے، شان مارش 16 درجے چھلانگ لگا کر 27ویں نمبر پر آ گئے، بولرز میں جیمز اینڈرسن اور آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں، کرس ووکس ٹاپ10 آل راؤنڈرز میں شامل جبکہ اسٹورٹ براڈ باہر ہو گئے۔ آئی سی سی نے تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں اسمتھ بدستور سرفہرست ہیں، کوہلی 3 سیڑھیاں چڑھ کر دوسرے نمبر پر آ گئے، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی پوجارا سے یہ پوزیشن چھینی، پوجارا 2 درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، جوروٹ کا تیسرا نمبر برقرار ہے، پاکستانی بلے باز اظہر علی 8ویں نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میں کیریئر بہترین 164 رنز کی اننگز کھیلنے والے دنیش چندیمل 8 درجے ترقی کے ساتھ 17ویں سے 9ویں نمبر پر آ گئے، لوکیش راہول تنزلی کے بعد ٹاپ 10سے باہر ہو گئے، اینجلو میتھیوز 7 درجے ترقی پا کر 23ویں، مرلی وجے 3 درجے ترقی کے ساتھ 25ویں، شان مارش 16 درجے چھلانگ لگا کر 27ویں، روہت شرما 6 درجے اوپر چڑھ کر 40 ویں ویں نمبر پر آ گئے، دھانن جایا ڈی سلوا کی 9 درجے ترقی ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرینڈ ہوم 35 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 75ویں نمبر پر آ گئے، بولرز میں اینڈرسن سرفہرست ہیں، ربادا ایک سیڑھی چڑھ کر دوسرے نمبر پر آ گئے، روندرا جدیجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے، نیل واگنر اور سٹارک 2، 2 درجے بہتری کے بعد ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آ گئے، آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی 7ویں پوزیشن برقرارہے۔ سری لنکا سے 2 ٹیسٹ ڈرا ہونے پر بھارت کا ایک پوائنٹ کم ہو گیا لیکن اس کے باوجود بھارت 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ