لاہور، دیر بالا : حادثات میں 4 افراد جاں بحق، سوات میں 2 دہشت گرد ہلاک

98

لاہور، دیربالا، سوات (سی پی پی) لاہورمیں مغل پورہ انڈرپاس کے قریب بے قابوکارنہرمیں گرگئی جس کے نتیجے میں کارکاڈرائیورجاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ لاہور کے علاقے کینال روڈ مغل پورہ انڈر پاس کے قریب پیش آیا جب بے قابو کار نہر میں گر گئی ،حادثے میں کار کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، ریسکیو حکام کے مطابق کارڈرائیورکی عمر 16سال ہے اور تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس حکام نے ڈرائیور کی شناخت کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔ لاہور میں داتادربارکے قریب 22 سالہ لڑکی کی لاش برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کاکہناہے کہ لڑکی کی ہلاکت زہریلی چیزکھانے سے ہوئی تاہم ابھی تک لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی شناخت کے لیے پولیس اپنا کام کررہی ہے۔ دیربالا میں بس گہری کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں 2بچے جاں بحق اور11افراد زخمی ہوگئے۔ دیربالا میں انقار کے مقام پر باراتیو ں کو لے جانیوالی ایک گاڑی تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار2بچے جاں بحق اور 11افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے کئی گھنٹے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں جنہوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں اور زخمیو ں کو گاڑی سے باہر نکالا اور مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جبکہ زخمیوں کو طبی امدادی دی جارہی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے سوات کے علاقے جہان آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گرد اسد عرف انس اور وہاب نے سخت مزاحمت کی جس پر سیکورٹی فورسزنے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملزموں کے دو سہولت کاروں کو دھر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کو ملاکنڈ میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ٹریس کیا جا رہا تھا۔ دونوں دہشت گردوں کی افغانستان سے آنے کی مصدقہ اطلاعات ملی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ